مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 45 ہزار 955 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 77 لاکھ 85 ہزار 580 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار 774 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 76 لاکھ 79 ہزار 644 ہو چکی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 1 لاکھ 3 ہزار 600 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 85 ہزار 82 ہو گئی۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 46 ہزار 773 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 40 ہزار 499 تک جا پہنچی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 79 ہزار 88 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 61 ہزار 665 ہو گئے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 32 ہزار 225 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 52 ہزار 838 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 32 ہزار 834 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 8 لاکھ 29 ہزار 999 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 26 ہزار 844 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار 158 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 21 ہزار 475 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 889 ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ